Saturday, March 28, 2020

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے عماد وسیم کو پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر قرار دے دی...........

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر بریڈ ہوگ نے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر قرار دے دیا۔
گزشتہ روز ٹوئٹر پر بریڈ ہوگ نے اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سلسلہ کیا۔ اس دوران ایک ٹوئٹر صارف نے آسٹریلوی آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ عماد وسیم اور ہاردیک پانڈیا کے درمیان (آپ کا پسندیدہ) ذیادہ بہتر آل راؤنڈر کون ہے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوگ نے لکھا کہ میں عماد وسیم کا انتخاب کروں گا، لیکن ہاردیک پانڈیا بھی جب انجری سے واپس آئیں گے تو کافی اہمیت کا حامل ہوگا اور امید کرتا ہوں وہ پہلے سے بہتر کارکردگی انجام دیں گے۔

0 comments:

Post a Comment