Sunday, March 29, 2020

صوبے میں آٹے کابحران نہیں ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا،اجمل وزیر

پشاور ڈیلی پاکستان آن لائن مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا: اجمل وزیر نے کہاہے کہ صوبے میں آٹے کابحران نہیں ہے ،گندم وافر مقدار میں موجود ہے ،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا۔\۔

بیوی بچوں کو کورونا وائرس منتقل نہ ہو “کراچی میں ایک شخص نے خود کشی کر لی لیکن 

بعد میں پتہ چلا کہ اسے کورونا وائرس تھا ہی نہیں

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا کیخلاف لڑنے ولے تمام ادارو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ،احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تمام طبقات تعاون کررہے ہیں ۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہاکہ غریبوں اور بے روزگاروں کو خصوصی ریلیف پیکج دیں گے ،صوبے میں آٹے کابحران نہیں ہے ،گندم وافر مقدار میں موجود ہے ،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ کے پی کے کیلئے 50 ہزار این 95 ماسک روانہ ہو چکے ہیں، 500 تک کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت بڑھ گئی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment